2 مئی 2020 - 10:16
کورونا کے خلاف مہم کا دوسرا مرحلہ، دو کروڑ سے زائد افراد کی اسکریننگ

ایران کے نائب وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خلاف قومی مہم کے دوسرے مرحلے میں دو کروڑ تیس لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے دوران کورونا وائرس کے خلاف قومی مہم کے دوسرے مرحلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے علی رضا رئیسی کا کہنا تھا کہ اس مرحلے میں عارضی طور پر قائم کردہ مراکز میں کورونا کے مشکوک مریضوں کو لاکر ان کا ٹیسٹ انجام دیا جاتا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف مہم کے پہلے مرحلے میں ملک بھر میں سات کروڑ دس لاکھ افراد کی کورونا اسکریننگ کی گئی تھی جن میں سے تقریبا تینتالیس لاکھ افراد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ تھا۔ انہوں نے کہا جن لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ان  میں سے پچاس لاکھ اسّی ہزار سے زائد افراد کی عمریں ساٹھ برس سے زیادہ تھیں۔

 ایران کے نائب وزیر صحت نے مزید کہا کہ کورونا کے خلاف قومی مہم کے پہلے مرحلے میں جن سات کروڑ دس دلاکھ افراد کی اسکریننگ کی گئی تھی ان میں سے صرف نو ہزار افراد کو طبی خدمات کی فراہمی اور اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت پڑی ۔

علی رضا رئیسی نے کہا کہ کورونا کے خلاف قومی مہم کے نتیجے میں اسپتالوں میں داخل کرائے جانے والوں کی یومیہ تعداد گھٹ کر آدھی  ہو گئی ہے۔

342/